پروفیسر کے ہاتھوں زیادتی کا شکار ہونے والی 24 سالہ طالبہ نے ریکارڈ 1.15 ملین ڈالر میں تصفیہ کر لیا

کیلیفورنیا (قدرت روزنامہ06فروری2017)یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سانتا کروز کی سابقہ طالبہ نے زیادتی کے مقدمہ ریکارڈ 1.15 ملین ڈالر میں تصفیہ کر لیا ہے. 24سالہ ہز پورٹیلو کو2015 میں گریجویشن سے ایک دن پہلے اسسٹنٹ پروفیسر ہیکر پرلا شراب پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا.
ہز پورٹیلو کے وکیل کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی نے تصفیے کے لیے طالبہ کو 1.15 ملین ڈالر ادا کرنے کی حامی بھر لی ہے. یہ تصفیہ ،طالبہ کے یونیورسٹی پر زیادتی کے بعد الزامات کی تحقیق کے حوالے سے مناسب اقدامات نہ کرنے پر ، تاریخ میں سب سے زیادہ رقم کے تصفیوں میں سے ایک سمجھا جا رہا ہے. ہز پورٹیلو اور اس کی کئی دوسری ساتھیوں کو پروفیسر پرلا نے 13 جون 2015 کو گریجویشن کی خوشی میں دی جانے والی پارٹی میں بلایا تھا . پارٹی میں طالبات کو شراب پلا کربے ہوش کرنے کے بعد پروفیسر نے ہز پورٹیلو کے ساتھ زیادتی کی.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top