چلی کے جنگلات میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک، 1603 گھر تباہ ، 13 ملکوں نے مل کر قابو پالیا

6

سانتیاگو(قدرت روزنامہ06فروری2017)چلی کے 14 لاکھ ایکڑ پر مشتمل جنگلات میں آگ لگنے کے باعث 11 افراد ہلاک ہوگئے . آگ کی وجہ سے 1603 گھر تباہ ہوگئے جس کے نتیجے میں ساڑھے 6 ہزار کے قریب لوگ بے گھر ہوگئے، 13 ملکوں کی ریسکیو ٹیموں نے طویل جد و جہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا ہے.

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق چلی کے 14 لاکھ ایکڑ پر پھیلے جنگلات میں 41 مختلف حصوں میں شدید گرمی کے باعث آگ لگی جو پھیلتی چلی گئی . اس آگ پر اکیلی چلی کی حکومت پر قابو پانا ممکن نہ رہا تو اس نے مدد کیلئے عالمی برادری کو پکارا جس کے بعد ارجنٹائن، برازیل، کولمبیا، فرانس، جاپان، میکسکو ، پاناما ، پیرو، پرتگال، سپین ، امریکہ اور وینز ویلا کی ریسکیو ٹیمیں چلی پہنچ گئیں اور دو دن کی مسلسل محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا.
 چلی کی صدر مشیل بیکلٹ نے صدارتی محل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے جس کے بعد بحالی کے کاموں پر توجہ دی جا رہی ہے.
 00001
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top