ٹرمپ کیخلاف مسلمانوں کو بڑی کامیابی مل گئی، صدر کو شکست

N5

واشنگٹن(قدرت روزنامہ05فروری2017)امریکہ کی عدالت نے امریکی حکومت کی طرف سات مسلم ممالک کے لوگوں پر سفری پابندی لگانے کے فیصلے کیخلاف اپیل مسترد کردی ، یہ پابندیاں صدرٹرمپ نے لگائی تھیں . مسلمانوں پر پابندیوں کے خلاف واشنگٹن کے ایک وفاقی جج نے فیصلہ سنایاتھاجس کیخلاف اپیل دائر کی گئی تھی.

تفصیل کے مطابق ٹرمپ نے گذشتہ ہفتے ایک انتظامی حکم نامے کے تحت سات ملکوں کے شہریوں کے امریکہ داخلے پر پابندی لگا دی تھی جس کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے اور امریکی ہوائی اڈوں پر افراتفری نظر آئی لیکن پھر وفاقی جج نے اس انتظامی حکم نامی کو معطل کردیا تھا جس پر ٹرمپ انتظامیہ نے نائنتھ سرکٹ کورٹ آف اپیل میں اپیل دائر تھی لیکن اب اسے مسترد کردیاگیا.

 یادرہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے ایگزیکٹیو آرڈر میں کہا گیاتھا کہ عراق، شام، ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن سے کوئی بھی شخص 90 دنوں تک امریکہ نہیں آ سکے گا،اسی حکم کے تحت امریکہ میں پناہ گزینوں کے داخلے کے پروگرام کو 120 دنوں کے لیے معطل کر دیا گیا تھا. ساتھ ہی شامی پناہ گزینوں کے امریکہ آنے پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی لگا دی گئی تھی.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top