بھارت: خاتون کے سرمیں موجود لال بیگ کو نکال دیا گیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ05فروري2017)دماغ میں کیڑا وہ بھی اصلی اور زندہ ، بھارت میں پیش آئے واقعہ سے کہاوت سچ ثابت ہوگئی ، چنئی کی خاتون کے سر میں 12 گھنٹے تک موجود رہنے والے لال بیگ کو آپریشن کرکے نکال لیا گیا. بھارتی ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ سوتے وقت لال بیگ خاتون کی ناک کے ذریعے سر میں پہنچا اور دماغ کے نزدیک آنکھوں کے درمیانی حصے میں موجود رہا.

سر میں چبھن ،آنکھوں میں جلن کی شکایت پر خاتون کو اسپتال لے جایاگیا،وجہ سامنے آنے پر 45 منٹ کے آپریشن کے بعد لال بیگ کوسر سے باہر نکالا گیا. ڈاکٹروں کے مطابق اگر لال بیگ سر کے مزید اندر جا کر مر جاتا تو خاتون کو انفیکشن ہوسکتا تھا جس سے ان کے دماغ پر بھی اثر پڑتا.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top