دبئی میں تیز آندھی کے باعث کرین گر گئی ،ایک شخص زخمی

دبئی(قدرت روزنامہ05فروري2017)دبئی میں خراب موسم اور تیز آندھی کے باعث ایک کرین گر گئی جس سے ایک شخص زخمی ہو گیا جبکہ تین گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا .

 00
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شیخ زائد روڈ پر واقع نسیمہ رائل ہوٹل پر لگی ہوئی کرین تیز آندھی کے باعث زمین پر گر گئی جس سے ایک شخص زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے .
کرین گرنے کے باعث گرنے کے باعث تین گاڑیوں کو بھی آگ لگ گئی جسے محکمہ سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے بجھا یا .حادثے کے بعد شیخ زائد روڈ پر ٹریفک بھی جام ہوئی تاہم سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے راستے کو فوری طور پر کلیئر کرا کے ٹریفک کو رواں دواں کردیا .بتا یا جا رہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں تیز ہواﺅں کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی ہوئی ہے .دبئی کے حکام کا کہنا ہے کہ وہاں 70سے 80کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے .
 001
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top