پراسرار بیماری کا شکار8سالہ بنگلہ دیشی بچہ مہندی حسن کا جسم پتھر بننے لگا

41

اسلام آباد(قدرت روزنامہ05فروري2017)پراسرار بیماری کا شکار8سالہ بنگلہ دیشی بچہ مہندی حسن کا جسم پتھر بننے لگا. تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والا 8سالہ مہندی حسن ایک پراسرار بیماری میں مبتلا ہے جو اسے کے جسم کو رفتہ رفتہ پتھر میں تبدیل کر رہی ہے.
مہندی کے جسم کی جلد سخت کھردری ہو کر پتھر کی طرح ہو چکی ہے اور اس کا صرف چہرہ اس سے محفوظ ہے.

کسی چیز کے چھو جانے پر اسے جسم میں سخت درد محسوس ہوتا ہے جس سے وہ کئی دفعہ چیخ پڑتا ہے. مہندی حسن کی والدہ کے مطابق مہندی جب 12دن کا تھا تو اس کے جسم پر دھبے نمودار ہونا شروع ہو ئے جسے گھر والوں نے مچھر کے کاٹنے کا سبب سمجھ کر نـظر انداز کر دیا اور یہ دھبے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ بڑے ہوتے گئے اور 8سال تک مہندی کا جسم کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے چکے تھے سوا چہرہ اور سر کے. مہندی کی والدہ کا کہنا تھا کہ گردونواح کے تمام ڈاکٹرز اس بیماری سے لاعلم اور علاج کرنے سے قاصر ہیں جبکہ شہر میں کسی بڑے ہسپتال میں علاج معالجے کے اخراجات ادا کرنے سے قاصر ہیں،گائوں کے دیگر بچے اس سے نفرت اور خوف محسوس کرتے ہیں جس کی وجہ سے اسے مہندی کو زیادہ وقت گھر میں ہی گزارنا پڑتا ہے. انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے بیٹے کے علاج کے سلسلے میں مدد کریں .یاد رہے کہ اس سے قبل بنگلہ دیش کی ہی ایک بچی سہانہ ایک پراسرار بیماری ’’ایپی ڈرموڈائی سپلشیا ویروسی فورمز‘‘جسے عرف عام ’’ٹری مین سینڈ روم‘‘ بھی کہتے ہیں میں مبتلا ہے منظر عام پر آچکی ہے ،

ڈاکٹروں کے مطابق سہانہ دنیا میں اس بیماری کی پہلی شکار لڑکی ہے جبکہ اس بیماری کے آدھے درجن شکار افراد مرد ہیں، اس بیماری میں جسم پر مسے بننا شروع ہو جاتے ہیں جو کہ بڑھتے بڑھے درخت کی شاخوں کی مانند نظر آنے لگتے ہیں.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top