برطانیہ میں ایک شخص نے 14کروڑ 80لاکھ پاﺅنڈ(تقریباً19ارب 40کروڑ روپے) کی لاٹری جیتی لیکن یہ دولت اس کی زندگی میں نئی خوشیاں لانے کی بجائے پہلے سے موجود سکون بھی چھین کر لے گئی

26

لندن(قدرت روزنامہ05فروري2017)برطانیہ میں ایک شخص نے 14کروڑ 80لاکھ پاﺅنڈ(تقریباً19ارب 40کروڑ روپے) کی لاٹری جیتی لیکن یہ دولت اس کی زندگی میں نئی خوشیاں لانے کی بجائے پہلے سے موجود سکون بھی چھین کر لے گئی اور اسے برباد کر کے رکھ دیا. میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس شخص کا نام ایڈریان بیفرڈ ہے جس کا اب کہنا ہے کہ ”میری زندگی اس دولت کے آنے سے پہلے زیادہ خوشگوار اور پرسکون تھی، اس دولت نے تو میری زندگی سے سکون ہی چھین لیا ہے.

اب سوچتا ہوں کہ میں غریب ہی اچھا تھا.“رپورٹ کے مطابق ایڈریان کے دولت مند ہونے کے 15ماہ کے اندر اس کی اپنی بیوی سے علیحدگی ہو گئی جس کی وجہ یہ دولت بنی. اس کی بیوی جیلیان کو علیحدگی کے بعد ایک باڈی بلڈر سے محبت ہو گئی اور وہ اس کے ساتھ رہنے لگی. ادھر ایک روز ایڈریان کی ’دی کوک ان‘ نامی سیلون بار میں سام برج (سمانتھا برج)نامی 29سالہ خاتون سے ملاقات ہو گئی جو بعدازاں محبت میں تبدیل ہوئی اور وہ اسے اپنے گھر لے آیا. اب سام برج نے بھی ایڈریان کو ایسا جھٹکا دیا ہے کہ اس کی زندگی ہی ویران کر دی ہے.سام برج کو گھڑسواری کا بہت شوق تھااور وہ ایک اصطبل میں کام کرتی تھی. چنانچہ ایڈریان نے اس کا شوق پورا کرنے کے لیے اس کے لیے گھڑ سواری کا ایک اکھاڑہ اور ایک اصطبل بنوایا اور 3لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 3کروڑ 93لاکھ روپے)کے 30اعلیٰ نسل کے مہنگے ترین گھوڑے خرید کر دیئے اور ان کی دیکھ بھال کے لیے ملازمین بھی رکھے.

 رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں ایڈریان سکاٹ لینڈ میں اپنے بچوں سے ملنے گیا ہوا تھا جو وہاں اپنی ماں جیلیان کے ساتھ رہتے ہیں. جب وہ ایک ہفتے بعد واپس آیا تو یہ دیکھ کر اسے شدید دھچکا لگا کہ سام غائب تھی اور وہ قیمتی گھوڑے، 1لاکھ پاﺅنڈ(تقریباً 1کروڑ 31لاکھ روپے) مالیت کا ہارس باکس اور ایڈریان کی طرف سے تحفے میں ملنے والی 60ہزار پاﺅنڈ(تقریباً78لاکھ روپے)کی لگژری کار بھی ساتھ ہی لے گئی تھی. اب ایڈریان میڈیا سے منہ چھپاتا پھر رہا ہے اور اس کے ایک دوست کا کہنا ہے کہ میڈیا بے وجہ اسے تنگ کر رہا ہے.دوست نے بتایا کہ ”ایڈریان نے سام کے لیے 15لاکھ پاﺅنڈ(تقریباً 19کروڑ 65لاکھ روپے) کی لاگت سے اصطبل اور اکھاڑہ تعمیر کروایا تھا اور 30گھوڑے خریدے تھے، حالانکہ وہ خود گھڑسواری کے متعلق کچھ نہیں جانتا تھا.“ کئی دنوں کی گمشدگی کے بعد اب سام کے متعلق معلوم ہوا ہے کہ وہ ایڈریان کو چھوڑنے کے بعد اپنے سابق بوائے فرینڈ39سالہ ایلن سکلنگ کے پاس چلی گئی ہے جو ایک کنگال شخص ہے. ایلن سکلنگ 4بچوں کا باپ ہے اور بیوی کو طلاق دے چکا ہے. اب سمانتھا اپنے ارب پتی بوائے فرینڈ ایڈریان کو چھوڑ کر اپنے اس مفلس سابق بوائے فرینڈ کے ساتھ رہ رہی ہے. رپورٹ کے مطابق سمانتھا ایڈریان کے ساتھ تعلق میں رہتے ہوئے بھی ایلن سے ملتی رہی ہے. ایڈریان کے ایک دوست کا کہنا ہے کہ ”ایڈریان کی بربادی کے پیچھے میڈیا کا ہاتھ ہے جو اس کے لاٹری جیتنے سے لے کر آج تک اس کا پیچھا کر رہا ہے اوراس کی ذاتی زندگی میں دخل اندازی کر رہا ہے. سمانتھا بھی اسی میڈیا کی وجہ سے ایڈریان کو چھوڑ کر گئی کیونکہ میڈیا میں اسے دولت کی لالچی کہا جا رہا تھا.ایڈریان کو تنہا رہنا بالکل پسند نہیں لیکن اس دولت نے اسے تنہا کر دیا ہے.“
 001
00
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top