106 سال کی عمر میں عشق ہو جائے، اور عشق بھی ایسا منہ زور کہ کسی کے کہنے میں نہ آئے

برازیلیا (قدرت روزنامہ05فروري2017) یوں تو محبت کا دورہ انسان کو کسی بھی عمر میں پڑ سکتا ہے لیکن پھر بھی یہ بات حیرت انگیز لگتی ہے کہ کسی کو 106 سال کی عمر میں عشق ہو جائے، اور عشق بھی ایسا منہ زور کہ کسی کے کہنے میں نہ آئے.

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق یہ انوکھی مثال ولادی میرا راڈی گیز ڈی اولیویرا نامی برازیلین بڑھیا ہیں جنہیں 66 سالہ شخص اپاری سیڈو ڈیاس جیکب سے محبت ہو گئی.

وہ دونوں گزشتہ تین سال سے جنوب مشرقی برازیل کے اولڈ ہاﺅس نوسا سنورا فاطمہ میں مقیم ہیں، جہاں انہیں پیار سے ’والڈا‘ اور ’جیکو‘ کہا جاتا ہے. اولڈ ہاﺅس میں ان کی منگنی کے موقع پر ایک پررونق تقریب منعقد کی گئی جس میں ہر کوئی خوشی کے شادیانے بجاتا نظر آیا. والڈ انے جیکو سے منگنی کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ”مجھے اس سے محبت ہوگئی تھی، میں اسے بہت پسند کرتی ہوں، اگر وہ اس دنیا میں نہ رہا تو میں بھی نہیں رہوں گی.“

 اولڈ ہاﺅس میں خدمات سرانجام دینے والی خاتون فیبیان زیفرون کا کہنا تھا کہ معمر افراد کے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے پراجیکٹ ڈریمز کے نام سے ایک منصوبے کا آغاز کیاگیا تھا . اس منصوبے کے تحت معمر افراد سے پوچھا گیا کہ ان کی سب سے بڑی خواہش کیا ہے. والڈا اور جیکو سے یہی سوال کیا گیا تو انہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ شادی کی خواہش کا اظہار کردیا. وہ شادی کرکے اپنے علیحدہ گھر میں رہنے کے خواہشمند ہیں، لیکن ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ اس عمر میں وہ اپنے سہارے پر رہنے کے قابل نہیں ہیں.
منگنی کے موقع پر جیکو کا کہنا تھا ”میں والڈا کو دیکھتے ہی اس کی محبت میں گرفتار ہوگیا تھا. میں جانتا ہوں کہ وہ مجھ سے عمر میں کچھ بڑی ہے لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ وہی میرے لئے سب سے بڑی خوشی ہے.“ یہ جوڑا سارا دن اکٹھے گزارتا ہے. وہ کھانا بھی اکٹھے کھاتے ہیں اور گھنٹوں خوش گپیاں کرتے ہیں.
 00
منگنی کی تقریب میں والڈا سفید عروسی لباس پہن کر شریک ہوئی جبکہ اس موقع پر مہمانوں کے لئے شاندار دعوت اور موسیقی کے لئے ایک خصوصی بینڈ کا بھی انتظام کیا گیا تھا. معمر جوڑا عنقریب شادی کرنے کا خواہشمند ہے اور علیحدٰہ گھر میں منتقل ہونے پر بھی بضد ہے.
 001
002
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top