پیرس میوزیم میں چاقوئوں سے حملہ کرنے والا مصری شہری نکلا

17

واشنگٹن/قاہرہ/پیرس (قدرت روزنامہ05فروري2017)پیرس کے عجائب گھر لوٴْووًر میں چاقو سے حملہ کرنے والا ملزم عبد اللہ رضا رفائی مصری شہری ہے. اس بارے میں مصری سفارت خانے نے تصدیق کردی .

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصری سفارت خانے کے ذرائع کا کہنا تھا کہ عجائب گھر میں ممکنہ دہشت گردی والا شخص 29سالہ مصری شہری عبداللہ رضا ہے.فرانسیسی پراسکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزم 26جنوری کو پیرس پہنچا تھا.اس نے دبئی سے سیاحتی ویزا حاصل کیا تھا. ملزم نے نے تنہا کارروائی کی یا کسی سے ہدایت لی اس سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہے' عبداللہ رضا نے پولیس پر چھرے سے حملہ کیا تھا. جوابی فائرنگ میں حملہ آور کو پیٹ میں گولیاں لگیں' جبکہ سیکورٹے اہلکار کو سر پر چاقو سے کئے گئے وار سے زخم آئے. میوزیم اور اطراف کی سڑکیں دو گھنٹے بند رکھنے کے بعد کھول دی گئی ہیں. ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوزیم میں حملے کو اسلامی انتہا پسند حملہ قرار دے دیا. اپنے ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ فرانس ایک بار پھر نشانے پر ہے. امریکا ہوشیار ہو.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top