ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے بیلسٹک میزائلوں کے تجربات اور دہشت گردی کی پشت پناہی جاری رکھنے کے الزام میں ایرانی اداروں اور شخصیات پر پابندیوں کی شدید مذمت

11

تہران(قدرت روزنامہ05فروري2017)ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے بیلسٹک میزائلوں کے تجربات اور دہشت گردی کی پشت پناہی جاری رکھنے کے الزام میں ایرانی اداروں اور شخصیات پر پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ تہران بھی امریکا کی اینٹ کا جواب پتھر سے دے گا. تہران نے خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی وقت امریکی شخصیات اور اداروں کو بلیک لسٹ کرسکتا ہے.
ایران کے سرکاری ٹی وی کی پر نشر

کیے گئے وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ امریکی انتظامیہ کی طرف سے ایرانی شخصیات اور اداروں کو بلیک لسٹ کیے جانے پر تہران امریکیوں کو ویسا ہی جواب دے گا. امریکا کو مناسب جواب دینے کے لیے کوئی بھی قدم اٹھایا جاسکتا ہے.بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت نے ایرانی شخصیات اور اداروں پر پابندیوں کا اعلان کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ امریکی انتظامیہ جان بوجھ کر حالات خراب کرنا چاہتی ہے.بیان میں کہا گیا ہے کہ تہران جوابی کارروائی کے طور پر امریکی کمپنیوں اور اداروں پر پابندیاں عاید کرسکتا ہے. ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ ان کے پاس بھی دہشت گردی کی ملوث امریکی اداروں اور شخصیات کی ایک فہرست موجود ہے جن پر تہران کی جانب سے پابندیاں عاید کی جاسکتی ہیں.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top