جنوبی افریقہ کے ماہرین ارضیات نے ماریشس کے قریب ساڑھے آٹھ کروڑ برس پہلے غائب ہو جانے والا براعظم دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے

2

کیپ ٹاؤن (قدرت روزنامہ05فروري2017) جنوبی افریقہ کے ماہرین ارضیات نے ماریشس کے قریب ساڑھے آٹھ کروڑ برس پہلے غائب ہو جانے والا براعظم دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے.سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ برصغیر اور مڈغاسکر اسی لاپتہ براعظم ماریشیا کا حصہ ہیں، براعظم کا دیگر حصہ ساڑھے آٹھ کروڑ برس پہلے سمندر میں ڈوب گیا تھا.
ماہرین ارضیات کے مطابق براعظم کے ڈوبنے کی وجوہات جاننے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جس سے کرہ ارض میں ہونے والی تبدیلیاں جاننے میں مدد ملے گی.یہ براعظم پہلے انٹارکٹیکا، افریقہ، آسٹریلیا اور جنوبی امریکہ پر مشتمل عظیم براعظم گوڈوانا کا حصہ تھا. ماہرین کا کہنا ہے کہ ماریشس کے سمندر کی تہہ میں پائی جانے والی معدنیات زرقون تین ارب برس قدیم ہیں.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top