پاکستانی رینجرز سرحد پر موجودبی ایس ایف کے ’بھوکے‘ جوانوں پر طنز کرتے ہیں۔ بھارتی رپورٹ

pic03

احمد آباد (قدرت روزنامہ04فروری2017)سرحد پر موجود بھارتی بی ایس ایف جوانوں نے شکایت کی ہے کہ پاکستانی رینجرز انہیں بھوکا ہونے کا طعنہ دیتے ہیں. تفصیلات کے مطابق ٹائمز آف انڈیا میں شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستانی رینجرز کی جانب سے بی ایس ایف کے اہلکاروں کو ''بھوکا'' ہونے کا طعنہ دیا جاتا ہے.

یاد رہے کہ کچھ دیر قبل بی ایس ایف کے جوان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں بھارتی اہلکار نے کھانا نہ ملنے ، ناقص کھانا ملنے اور سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف آواز بُلند کی تھی .تیج بہادر نامی اس بھارتی فوجی کی اس ویڈیو کے بعد بھارتی جوانوں کو شے ملی اور ایک دو ویڈیو اور بھی جاری ہوئیں جن میں سے ایک میں شکوہ کیا گیا تھا کہ فوجی اہلکاروں کے لیے آنے والی شراب ہمیں دینے کی بجائے باہر مارکیٹ میں فروخت کر دی جاتی ہے، جس میں اعلیٰ افسران ملوث ہیں جبکہ تیسری ویڈیو میں بھارتی فوج کے اعلیٰ افسران کو پیغام دیا گیا کہ وہ فوجیوں پر غصہ نکالنے کی بجائے ان افسران کو طلب کریں جو اس سب کے ذمہ دار ہیں کیونکہ بھارتی فوج میں بے چینی کی وجہ یہی افسران ہیں...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top