نیو یارک، پرواز میں مختصر لباس پہن کر بیٹھنے والی لڑکی کو جہاز سے اتار دیا گیا

نیو یارک (قدرت روزنامہ04فروری2017)یو ں تو مغرب میں فحش لبا س پہننا اتنا معیوب نہیں سمجھا جاتا اور شخصی آزادی کے علمبردار سمجھتے ہیں کہ ایسا کرنا کسی انسان کا حق ہے لیکن بعض لوگ اس حق کو ایسے استعمال کرنا شروع کردیتے ہیں کہ خود ان کا معاشرہ ان کے خلاف اٹھ کھڑا ہوتا ہے. ایسا ہی نیو اور لینز میں ایک پرواز پر سوار ہونے والی ایک لڑکی کے ساتھ ہوا جو شراب کے نشے میں دھت ہو کر نیم برہنہ لباس پہن کر آگئی اور عملے کو اسے اتارنا ہی پڑا.
دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق ایک 22سالہ لڑکی کچھ ایسے حلیے میں جہاز پر سوار ہو گئی کہ اسے کا کھلا گلا دیکھ کر کئی مرد مسافر بے چینی محسوس کرنے لگے تھے. کیونکہ اس کی شرٹ کے گلے سے اس کا سینہ غیر معمولی حد تک نمایاں ہورہا تھا. اتنے میں ائیر ہوسٹس آئی اور اسے کہا کہ جا کر اپنی شرٹ تبدیل کرکے آﺅ . ہم نہیں چاہتے کہ یہاں کوئی ناخوشگوار واقعہ محسوس واقعہ پیش آئے. اس پر وہ لڑکی تلملا اٹھی اور عملے سے جھگڑا کرنے لگی. اس کی مدد کےلئے ایک اور خاتون بھی آن پہنچی اور تماشہ کھڑا ہو گیا . پھر جہاز کے عملے کو ان دونوں کو اتارنا ہی پڑا.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top