بھارت میں ایک کسان نے اپنی بیوی کو غیرمرد کے ساتھ دیکھ کر ایسی دل دہلا دینے والی سزا دے ڈالی ہے کہ سن کر روح کانپ جائے

n4

نئی دہلی(قدرت روزنامہ04فروری2017) بھارت میں ایک کسان نے اپنی بیوی کو غیرمرد کے ساتھ دیکھ کر ایسی دل دہلا دینے والی سزا دے ڈالی ہے کہ سن کر روح کانپ جائے. میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مدھیاپردیش کے گاﺅں گھاریلی میں 38سالہ نارائن سنگھ اپنے کھیتوں میں کام کرنے گیا جہاں اس نے اپنی 28سالہ بیوی سریتا کو اپنے آشنا کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھ لیا.

وہ اس سے قبل بھی اپنی بیوی کو اس شخص کے ساتھ رنگ رلیاں مناتے دیکھ چکا تھا اور اس کام سے باز آنے کی تنبیہ کر چکا تھا تاہم اس بار اس نے تلوار لی اور وہیں کھیت میں ہی بیوی کا سر قلم کر دیا.       n5  
رپورٹ کے مطابق سرقلم کرنے کے بعد نارائن نے اسے بالوں سے اٹھایا اور 5میل پیدل چل کر سر سمیت پولیس سٹیشن چلا گیا اور اپنے جرم کا اعتراف کر لیا. تھانے میں سرسمیت پیش ہونے سے پہلے اس نے راستے میں دیکھنے والوں سے ایک جگہ رک کر کہا کہ ”یہ میری بیوی کا سر ہے. اس نے میرا بھروسہ توڑا تھا جس کی وجہ سے میں نے اس کا سرقلم کر دیا. میں نے اسے دوبار منع کیا تھا کہ اس کام سے باز آ جاﺅ لیکن یہ نہیں رکی. “
رپورٹ کے مطابق نارائن کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے. گاﺅں کے باشندوں کا بھی کہنا ہے کہ ”نارائن نے پہلے بھی ان دونوں کو دو بار رنگے ہاتھوں پکڑا تھا لیکن دونوں بار اس نے انہیں آئندہ ملنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دے کر چھوڑ دیا. وہ اپنی بیوی کی نگرانی کر رہا تھا چنانچہ تیسری بار جب وہ اپنے آشنا سے ملنے کھیتوں میں گئی تو وہ بھی تلوار لیے پیچھے پہنچ گیا اور اس کا سر قلم کر دیا.“
n6
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top