امریکہ میں ایک شخص کے ٹوائلٹ میں خوفناک سانپ گھس آیا

نیویارک(قدرت روزنامہ04فروری2017)امریکہ میں ایک شخص کے ٹوائلٹ میں خوفناک سانپ گھس آیا. اس نے ریسکیوورکرز کو بلایا تو انہوں نے گھر میں ایک ایسی جگہ سے 24سانپ پکڑ لیے کہ اس جگہ کی جانب عموماً کسی کا دھیان نہیں جاتا.

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ امریکی راست ٹیکساس میں پیش آیا جہاں مک فیڈین نامی شخص کا بیٹا ٹوائلٹ میں گیا تو اس نے دیکھا کہ کموڈ کے اندر خطرناک سانپ تیر رہا تھا جس کا آدھا دھڑ ٹوائلٹ کے اندر اور آدھا باہر پانی میں تھا. اس نے گھر والوں کو بتایاجنہوں نے ریسکیوورکرز کو بلا لیا.
رپورٹ کے مطابق ریسکیوورکرز نے آ کر دیکھا تو انہیں شبہ ہوا کہ یہ سانپ نیچے کہیں سے ٹوائلٹ کے اندر گھسا تھا. انہوں نے اس سانپ کو پکڑنے کے بعد گھر کا تہہ خانہ چیک کیا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ وہاں بڑی تعداد میں ویسے ہی بڑے سائز کے کئی خطرناک سانپ گھوم رہے تھے. ریسکیوورکرز کا کہنا تھا کہ” ان میں 5بچے تھے جبکہ 19بڑے سانپ تھے. یہ تمام سانپ ایک ہی نسل کے تھے. ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ٹوائلٹ میں جانے والا سانپ ریلیف پائپ کے راستے داخل ہوا تھا.“ دوسری طرف گھر والوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی سالوں سے اپنے گھر میں کوئی سانپ نہیں دیکھا. اچانک اتنے سارے سانپ نجانے کہاں سے آ گئے.“
n11
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top