اقوام متحدہ نے حکمت یار پر عائد پابندیاں اٹھالیں

Gulbuddi

نیویارک(قدرت روزنامہ04فروری2017)اقوام متحدہ نے سابق افغان وزیراعظم اور عسکری رہنما گلبدین حکمت یار پرعائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے.

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نے افغان لیڈر گلبدین حکمت یار پر عائد پابندیاں اٹھالی ہیں اور ان پر سفری پابندیاں ختم کرکے ان کے منجمد اثاثوں کو بھی بحال کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے.

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کے سے متعلق کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عسکری رہنما حکمت یار پر اب اثاثوں کے انجماد، سفری پابندی اور اسلحے کی خرید فروخت کا قانون لاگو نہیں ہوتا.

حکمت یار پر سے پابندیاں ختم ہونے کے بعد اب افغان حکومت اور حزب اسلامی میں امن مذاکرات اور روپوش عسکریت پسند رہنما کی افغان سیاست میں واپسی کی راہ ہموار ہوگئی ہے.

افغان صدر اشرف غنی کی حکومت نے گلبدین  حکمت یار کی تنظیم حزب اسلامی کے ساتھ چند ماہ قبل ایک معاہدہ کیا تھا جس کے مطابق  تنظیم حزب اسلامی کو افغان حکومت کے خلاف جنگ بند کرنا ہوگی اور اس کے عوض حکومت حکمت یار اور ان کی تنظیم کے دیگر رہنماؤں کا نام اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ سے خارج کروائے گی اور انہیں افغانستان میں سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی بھی اجازت ہوگی.

 واضح رہے کہ گلبدین حکمت یار کا حزب اسلامی نامی گروپ گزشتہ 15 سال سے افغان حکومت اور غیر ملکی افواج سے برسرپیکار تھا، حکمت یار کو 2003 میں القاعدہ سے تعلق کی بنیاد پر دہشت گرد قرار دیا گیا تھا، امریکا نے بھی حکمت یار کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے ان کی گرفتاری سے متعلق معلومات کی فراہمی پر لاکھوں ڈالر کا انعام مقرر کررکھا تھا، گلبدین حکمت یار کو جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ذمہ دار بھی قرار دیا جاتا رہا ہے.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top