بھارتی ڈاکٹروں نے خاتون کی ناک سے زندہ لال بیگ نکال لیا

pic06

چنئی (قدرت روزنامہ04فروري2017)بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ڈاکٹروں نے 45 منٹ طویل آپریشن کے بعد خاتون کی ناک سے زندہ لال بیگ نکال لیا. بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 42 سالہ خاتون صبح جاگی تو اسے ناک میں خارش محسوس ہوئی.

پہلے اس نے سمجھا کہ اسے زکام ہو گیا ہے لیکن ناک کے اندر حرکت محسوس ہونے پر وہ ایک نجی ہسپتال گئی.تین ہسپتالوں کی طرف سے اس کا مسئلہ حل کرنے میں ناکامی پر وہ سٹینلے میڈیکل کالج کے ہسپتال پہنچی. اس وقت تک اسے سانس لینے میں دشواری ہونے لگی تھی. اس ہسپتال میں ای این ٹی سپیشلسٹس نے اینڈوسکوپ کی مدد سے اس کی ناک میں کاکروچ کی موجودگی کا انکشاف کیا. ڈاکٹرز نے بتایا کہ کاکروچ خاتون کی دونوں آنکھوں کے درمیان دماغ کے قریب پہنچ چکا ہے. ڈاکٹرز نے45منٹ کے آپریشن میں ہوا کھینچنے والے پمپ اور چمٹے کی مدد سے کاکروچ کو زندہ نکال لیا...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top