ایران کی امریکا کی نئی اقتصادی پابندیوں کی مذمت ،جوابی اقدامات کا اعلان کردیا

pic02

تہران/واشنگٹن (قدرت روزنامہ04فروري2017) ایران نے امریکا کی نئی اقتصادی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے جوابی اقدامات کا اعلان کردیا،ایرانی وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ نئی اقتصادی پابندیوں سمیت ہر امریکی اقدام کا جواب دیا جائیگا.غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے حکام نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تیرہ ایرانی شہریوں اور بارہ کمپنیوں پر نئی اقتصادی پابندیوں کا امریکی اقدام چھ عالمی طاقتوں کے ساتھ ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی ہے، جبکہ ایٹمی معاہدے میں میزائل ٹیکنالوجی پر پابندی کا ذکر نہیں.

نئی پابندیاں ایٹمی معاہدے کی روح کے خلاف ہے.ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ اقتصادی پابندیوں سمیت جو بھی اقدامات کرے گی. اس کا جواب بھی اسی طرح دیاجائے گا . امریکہ کی نئی پابندیاں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد بائیس سو اکتیس کے خلاف ہے. اس بیان سے پہلے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہم کبھی لڑائی شروع نہیں کریں گے لیکن ہم صرف اپنے دفاعی وسائل پر بھروسا کر سکتے ہیں ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top