مصر:اسکول بس کھائی گرنے سے7 طلباء جاں بحق،45 زخمی

36

قاہرہ(قدرت روزنامہ04فروري2017)مصر میں گذشتہ روز ایک اسکول بس کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں کم سے کم سات طلبا جاں بحق اور پینتالیس زخمی ہوگئے. عرب خبررساں ادارےکے نامہ نگار کے مطابق قاہرہ وزارت صحت کی طرف سے جارہ کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز نوبیع سے دھب شہر کی طرف جانے والی اسکول بس ایک کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 7 طلباء جاں بحق اور 45 زخمی ہوئے ہیں.

وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر خالد مجاھد نے بتایا کہ بس کے

حادثے کے بعد زخمیوں کو 28 ایمبولینسوں کی مدد سے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے. بعض زخمیوں کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے. عرب خبررساں ادارےکے مطابق اسکول بس کے حادثے کے بعد دھب اور نوبیع شہروں کے اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کی گئی ہے اور حکومت کے طبی عملے اور متعلقہ حکومت کو تمام زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top