ایران نے امریکی ریسلنگ ٹیم کے داخلے پر پابندی عائد کر دی

تہران (قدرت روزنامہ04فروري2017)ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدام کے جواب میں ایران نے امریکی ریسلنگ ٹیم کی ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی .

 الجزیرہ کے مطابق ایران کے سرکاری ٹی وی نے رپورٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی شہریوں کے ویزوں پر پابندی کے ایگزیکٹیو آرڈر کے جواب میں ایران نے بھی امریکی ریسلنگ ٹیم کوفری سٹائل ورلڈ کپ مقابلوں میں شرکت سے روک دیا ہے .
 ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کسی صورت اپنے جوہری پروگرام سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہے اور اس حوالے سے امریکی پابندیوں کو بھی خاطر میں نہیں لا رہا .ایران کی حکومت نے اس حوالے سے امریکی دباﺅ برداشت نہ کرنے اور ٹرمپ کے اقدامات کا فوری اور اسی شدت سے جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے .
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top