برطانیہ میں فضائی مسافروں کو بے جا چھان بین سے نجات دلانے کے لئے ایک ایسا حیرت انگیز فیصلہ کیا گیاہے کہ جس پر باقی دنیا یقین ہی نہیں کر پا رہی

لندن (قدرت روزنامہ04فروري2017) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں سے تعصب کا اظہار کرتے ہوئے عدم برداشت کی سب حدیں پار کر رہے ہیں. سات مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے، اور جنہیںامریکا جانے کی اجازت ہے ان کی جانچ پڑتال بھی اتنی سخت کر دی گئی ہے کہ جس کی مثال نہیں ملتی.

دوسری جانب برطانیہ میں فضائی مسافروں کو بے جا چھان بین سے نجات دلانے کے لئے ایک ایسا حیرت انگیز فیصلہ کیا گیاہے کہ جس پر باقی دنیا یقین ہی نہیں کر پا رہی.

ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ، سکاٹ لینڈ اور ویلز میں فضائی سفر کا ایک نیا دور شروع ہو رہا ہے، جس کی ابتداءسکاٹ لینڈ کے کیمبل ٹاﺅن ائیرپورٹ سے ہو چکی ہے. اس ائرپورٹ پر سکیورٹی چیکنگ کا سلسلہ ختم کردیا گیا ہے اور اب منتخب پروازوں کے مسافر کسی بھی قسم کی سکیورٹی چیکنگ کے بغیر ہی سفر کرسکتے ہیں. نئی پالیسی کے نفاذ کے بعد جب گزشتہ روز لوگان ائیرکی پرواز کیمبل ٹاﺅن ائرپورٹ سے گلاسگو کے لئے روانہ ہوئی تو اس کے تمام مسافروں کو چیکنگ اور سکریننگ کے بغیر ہی طیارے میں سوار ہونے دیا گیا. ان مسافروں نے محض زبانی طور پر بتایا کہ وہ کسی بھی قسم کے ہتھیار یا دیگر ممنوعہ اشیاءاپنے ساتھ نہیں لیجارہے تھے، اور اسی کو کافی سمجھا گیا.

 رپورٹ کے مطابق کیمبل ٹاﺅن کے علاوہ بارا ائیرپورٹ اور ٹائری ائیرپورٹ پر بھی سکیورٹی چیکنگ کا سلسلہ ختم کردیا گیا ہے. یہ تینوں ائیرپورٹ فضائی کمپنی ہائی لینڈ زاینڈ آئی لینڈز ائیرپورٹ لمیٹڈ کے زیر انتظام ہیں. سکیورٹی چیکنگ کے خاتمے کا فیصلہ برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی مشاورت سے کیا گیا ہے. حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کو سکیورٹی کے پیچیدہ اور مشکل مراحل سے گزارنے کی بجائے ائیرپورٹوں کی مجموعی سکیورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے اور حفاظتی اقدامات میں بہتری لائی گئی ہے تاکہ مسافروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے. حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں اس نظام کو دیگر ائیرپورٹوں پر بھی متعارف کروایا جائے گا.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top