بھارت میں سڑک حادثے کا زخمی شخص تڑپتا رہا، سب ویڈیو بناتے رہے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ04فروري2017)بھارت کی ریاست کرناٹک کے یوپل ضلع میں ایک سڑک حادثے میں زخمی ہونے والا نوجوان سڑک پر تڑپتا رہا، لیکن کوئی اس کی مدد کو آگے نہیں آیا جبکہ وہاں موجود افراد اپنے موبائل فون پر اس نوجوان کی ویڈیو بنانے میں مصروف رہے.بھارتی ٹی وی کے مطابق زخمی ہونے والے نوجوان کو قریبی ہسپتال پہنچانے سے قبل وہ تقریباً 25 منٹ تک باہر ہی تڑپتا رہا.

اس حادثے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں خون سے لت پت نوجوان کو درد سے تڑپتا اور مدد کے لیے پکارتا دیکھا جا سکتا ہے.یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر ہر جگہ پھیل چکی ہے.جبکہ کیمرے کے پیچھے کھڑے لوگوں کو یہ بات کرتے ہوئے اس ویڈیو میں صاف سنا جا سکتا ہے کہ ’حادثہ سرکاری بس سے ہوا ہے. اس معاملے میں سرکاری کیس ضرور بنتا ہے. ایسے میں لڑکے کی مدد کرتے وقت، اگر اس کی موت ہو گئی تو مسئلہ بن سکتا  ہے. مقامی پولیس نے بتایا کہ گزشتہ روز یہ حادثہ اس وقت ہوا جب سترہ سالہ انور علی سائیکل پر بازار جارہے تھے. جہاں وہ کام کرتے تھے. انہیں ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی ایک بس نے ٹکر مار دی تھی انور علی کے بھائی ریاض نے بتایا کہ علی کو ایک ایمبولینس سے اسپتال لے جایا گیا. جہاں ان کی موت ہوگئی. انہوں نے مزید بتایا کہ کوئی بھی مدد کو آگے نہیں آیا. سب لوگ ویڈیو بنانے اور تصاویر کھینچنے میں لگے تھے. اگر کسی نے مدد کی ہوتی تو میری بھائی کو بچایا جاسکتا تھا.20-15منٹ سے زیادہ وقت برباد کردیا گیا. حادثے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا. خود کو اس واقع کا گواہ بتانے والے ایک شخص کا کہنا تھا کہ جائے حادثہ پر موجود لوگ حیران تھے. وہ یہ نہیں سمجھ پارہے تھے کہ مدد کس طرح کی جائے کیونکہ وہ شخص بری طرح زخمی تھے اور بہت خون بہہ رہا تھا.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top