انٹرنیٹ پر فحش فلموں کی سب سے بڑی ویب سائٹ نے نوجوانوں کو جنسی صحت سے متعلق رہنمائی فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے

n6

نیویارک (قدرت روزنامہ03فروري2017) انٹرنیٹ پر فحش فلموں کی سب سے بڑی ویب سائٹ نے نوجوانوں کو جنسی صحت سے متعلق رہنمائی فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، اگرچہ ان سے کسی اچھے کام کی امید کرنا ایسا ہی ہے جیسے شیطان سے بھلائی کی توقع کرنا. دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق فحش ویب سائٹ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنسی صحت اور ازدواجی تعلقات کے متعلق مفت معلومات اور رہنمائی فراہم کرنے کے لئے نئی ویب سائٹ قائم کردی گئی ہے.

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ویب سائٹ پر تجربہ کار ڈاکٹر اور ماہرین نفسیات رہنمائی فراہم کریں گے. سماجی و نفسیاتی امور کے ماہرین کی ٹیم کی سربراہی ڈاکٹر لاری بٹیٹو کریں گی، جو کلینیکل سائیکالوجسٹ ہیں اور جنسی تھیراپی کے شعبے میں 30 سال کا تجربہ رکھتی ہیں.

 ڈاکٹر لاری نے اس پراجیکٹ کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ”میں نے ایک بات محسوس کی ہے کہ ہمارا پس منظر جو بھی ہو، جنسی تعلیم ہمارے معاشرے میں اہم کردار ادا کرتی ہے. میری ہمیشہ سے یہ خواہش رہی تھی کہ دنیا بھر کے لوگوں کے ساتھ منسلک ہوکر انہیں رہنمائی فراہم کروں. اس نئی ویب سائٹ کے ذریعے مجھے دنیا کے نوجوانوں تک پہنچنے کا موقع ملے گا. میں ان کے ساتھ بات چیت کروں گی اور ان کے مسائل کے بارے میں رہنمائی کروں گی. میں اس منصوبے کے بارے میں بہت پرجوش ہوں.“
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top