امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکشن جیتنے اور پھر حلف اٹھانے کے روز امریکہ سمیت دنیا بھر میں مظاہرے کیے گئے

n3

واشنگٹن(قدرت روزنامہ03فروري2017)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکشن جیتنے اور پھر حلف اٹھانے کے روز امریکہ سمیت دنیا بھر میں مظاہرے کیے گئے. اب ان کے 7مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکہ داخلے پر پابندی عائد کرنے اور میکسیکو کے بارڈر پر دیوار تعمیر کرنے کے حکم ناموں پر دستخط کرنے کے بعد سے ایک بار پھر عالمگیر مظاہرے جاری ہیں.

امریکی انہیں اپنا صدر ماننے کو ہی تیار نہیں اور ان کی اقتدار سے بے دخلی کے مطالبات سامنے آ رہے ہیں، لیکن معروف امریکی کامیڈین سارہ سلورمین نے ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت میں ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے ایسی بات کہہ دی ہے جو امریکی تاریخ میں آج تک کسی نے نہ کہی ہو گی. انہوں نے ڈونلڈٹرمپ کو اقتدار سے نکالنے کے لیے فوجی بغاوت کا مطالبہ کر دیا ہے، جس پر امریکہ میں بھونچال آ گیا ہے.

 میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ”جاگو اور (ڈونلڈٹرمپ کے خلاف)مزاحمت میں حصہ لو. ایک بار فوج ہمارے ساتھ مل گئی تو یہ فاشسٹ نکال کر باہر پھینک دیئے جائیں گے. پاگل بادشاہ اور اس کی تربیت کرنے والے ’بائے بائے‘ ہو کر رہیں گے.“اگلی ٹویٹ میں سارہ نے لکھا کہ ”یہ فقرہ بہت ہولناک لگتا ہے کہ ’ہم سب مرنے جا رہے ہیں.‘ لیکن یہ سچ ہے کہ ہم سب مرنے جا رہے ہیں.“سارہ کی طرف سے فوجی بغاوت کرکے ڈونلڈٹرمپ کی حکومت کا تختہ الٹنے کا مطالبہ سامنے آنے پر ٹرمپ کے حامی اور قدامت پرست امریکیوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں غداری کے الزام میں گرفتار کرنے کا مطالبہ کر دیا. ٹرمپ کے حامی ٹوئٹر پر یہودیوں کے خلاف بھی بہت کچھ بول رہے ہیں کیونکہ سارہ سلور مین یہودی ہے.
n4
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top