معروف بزرگ عالم دین اور مشہور روحانی سلسلہ خانقاہ نیریاں شریف آزاد کشمیر کے سجادہ نشین علامہ پیر علاؤ الدین صدیقی لندن میں انتقال کر گئے

لندن(قدرت روزنامہ03فروري2017)معروف بزرگ عالم دین اور مشہور روحانی سلسلہ خانقاہ نیریاں شریف آزاد کشمیر کے سجادہ نشین علامہ پیر علاؤ الدین صدیقی لندن میں انتقال کر گئے،وہ گذشتہ کچھ عرصہ سے لندن کے ہسپتال میں زیر علاج تھے ، علامہ پیر علاؤ الدین صدیقی نے اندرون وبیرون ممالک میں تعلیمی میدان میں گراں قدر خدمات سرانجام دینے کے علاوہ درجنوں تعلیمی ادارے قائم کئے جبکہ وہ  محی الدین اسلامک یونیورسٹی کے بھی بانی تھے .

 تفصیلات کے مطابق معروف روحانی بزرگ ،عالمی مبلغ اور خانقاہ نیریاں شریف آزاد کشمیر کے سجادہ نشین لندن کے مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے ،وہ گذشتہ کچھ عرصہ سے صاحب فراش تھے اور لندن کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے .
علامہ پیر علاؤ الدین صدیقی نے تبلیغ اسلام کے لئے دنیا بھر میں دورے کئے اور اسلام کے آفاقی پیغام کو دنیا کے کونے کونے میں پہنچانے میں اپنا کردار ادا کیا . علامہ پیر علاؤ الدین صدیقی نے تعلیمی میدان میں بھی گرانقدر خدمات سرانجام دیں اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں کئی تعلیمی ادارے قائم کئے جہاں دینی و عصری تعلیم کا خصوصی طور پر جدید انتظام کیا .برطانیہ میں بھی انہوں نے کئی اسلامک ادارے بنائے ،وہ گذشتہ کچھ عرصہ سے بیمار اور لندن کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے ،جہاں آج وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے . علامہ پیر علاؤ الدین صدیقی کی وفات کی خبر جنگل میں آگ کی طرح دنیا بھر میں پھیل گئی جب کہ ان کے لاکھوں عقیدت مند رنج و غم اور سوگ میں ڈوب گئے ہیں .
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top