انڈونیشیا میں مسافر بردار جہاز موسلا دھار بارش کے دوران رن وے سے اتر گیا، تمام مسافر محفو ظ رہی

جکارتہ (قدرت روزنامہ03فروري2017) انڈونیشیا کے بڑے جزیرہ جاوا میں مسافر بردار جہاز موسلا دھار بارش کے دوران رن وے سے پھسل گیا‘ تاہم انڈونیشیئن سرکاری ائر لائین کے بوئینگ 737-800 جہاز کا کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا اور تمام مسافر محفو ظ رہے. جمعرات کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق جہاز رن وے سے اترنے کا یہ واقعہ یوگ یکارتہ نامی شہر کے ادیسو جیپتو نامی ائر پورٹ پر پیش آیا.

ایئر لائین کے افسران نے بتایا کہ اس معمولی حادثہ کے بعد ادیسو جیپتو ایئر پورٹ کو ایک دن کیلئے بند کردیا گیا ہے تاکہ رن وے سے اترنے والے جہاز کو ہٹایا جاسکے. آخری اطلاعات کے مطابق اس ایئر پورٹ پر جمعرات کی شام تک مسافر طیاروں کی آمد و روانگی معطل تھی. دریں اثناء انڈونیشیئن وزارت ٹرانسپورٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ حادثہ شدید بارش کے باعث پیش آیا.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top