اسکول جانے والے بچے موت کی وادی میں پہنچ گئے

17

لیہ (قدرت روزنامہ03فروري2017)فتح پور کے علاقے میں اسکول وین اور بس میں خوف ناک تصادم سے سات بچوں سمیت دس افراد جاں بحق، جب کہ تیرہ زخمی ہوگئے.

وہ کتابیں پڑی کی پڑی رہ گئیں، وہ ہوم ورک جو آج اسکول میں ٹیچر کو دیکھانا تھا دیکھا نہ سکے، ماں کے ہاتھوں کا بنا لنچ  آج انہیں نصیب نہ ہوسکا اور وہ اسکول جانے کے بجائے سیدھے جنت میں پہنچ گئے.

پولیس کے مطابق لیہ کے علاقے فتح پور میں اسکول وین اپنی منزل کی جانب گامزن تھی کہ مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار بس نے موڑ کاٹتے ہوئے وین کو ٹکر مار دی، جس سے دونوں گاڑیاں دھماکے سے ایک دوسرے سے ٹکرا گئی.

اندوہناک حادثے میں سات بچوں سمیت دس افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں دو ٹیچر اور اسکول وین کا ڈرائیور بھی شامل ہے،جب کہ حادثے میں تیرہ افراد زخمی بھی ہوئے. حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جب کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے. جائے حادثہ کے بعد بس کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر موقع سے فرار ہوگئے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top