کویت پاکستانیوں پر ویزاپابندی نہیں لگارہا:غلام دستگیر

کویت سٹی(قدرت روزنامہ03فروري2017)کویت میں تعینات پاکستانی سفیر غلام دستگیر نے واضح کیا ہے کہ کویت پاکستانی شہریوں پر کسی قسم کی ویزا پابندی عائد نہیں کر رہا.میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ کویت کی جانب سے پاکستانی شہریوں پر کسی قسم کی ویزا پابندی نہیں لگائی جا رہی، پابندی کی خبریں بے بنیاد ہیں.

غلام دستگیر کا کہنا تھا 2011میں بھی اس قسم کی خبریں پھیلائی گئی تھیں. یاد رہے کہ ایک اخبار کی جانب سے یہ خبر دی گئی تھی کہ کویت کی جانب سے پاکستان، شام، عراق، ایران اور افغانستان کے شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے .کویت سٹی کی جانب سے 2011سے شامی شہریوں کیلئے تمام ویزوں پر پابندی عائد ہے .

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top