ایک 70سالہ چینی خاکروب اس وقت شدید صدمے سے دوچار ہوگیا جب دفتر سے گھر آتے ہوئے اس کی تین مہینے کی تنخواہ راستے میں گرگئی لیکن پھر ایک نیک دل انسان نے اس کے ساتھ ایسی نیکی کردی کہ آپ بھی اسے داد دیں گے

بیجنگ(قدرت روزنامہ03فروري2017) ایک 70سالہ چینی خاکروب اس وقت شدید صدمے سے دوچار ہوگیا جب دفتر سے گھر آتے ہوئے اس کی تین مہینے کی تنخواہ راستے میں گرگئی لیکن پھر ایک نیک دل انسان نے اس کے ساتھ ایسی نیکی کردی کہ آپ بھی اسے داد دیں گے. تفصیلات کے مطابق چینی صوبے ’شینڈینگ‘کا رہائشی ’چینگ ینزین‘اپنی تین مہینے کی تنخواہ 3360یوان(52ہزارروپے) لے کر دفتر سے گھر آرہا تھاکہ راستے میںاس کی تنخواہ والا لفافہ گرگیا اور اسے علم نہ ہوسکا.

کچھ دیر بعداسے احساس ہوا کہ اس کی جیب خالی ہے ،لاچار بزرگ نے اپنی تنخواہ کی تلاش شروع کی لیکن بے سود.اس نے یہ بات ایک مقامی ریسٹورنٹ میں کام کرنے والی ’زاﺅ پینگ‘ کو بتائی اور نیک دل لڑکی نے تمام تفصیلاتWeChatپر ڈال دیںاور دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں نے تنخواہ والے لفافے کی تلاش شروع کردی. لفافہ تو نہ ملا لیکن ایک نیک دل آدمی ’لیو‘ایک لفافہ لے کر آگیا اور غریب خاکروب کو کہا کہ یہ اس کا لفافہ ہے لیکن ’چینگ‘کا کہنا تھا کہ اس کے لفافے پر بال پین سے لکھا ہوا تھا اور یہ لفافہ مارکر سے لکھا گیا ہے لہذا یہ اس کا نہیں ہے.تاہم ’لیو‘ نے اسے بتایا کہ اس کے دوستوں نے مل کر کچھ رقم اکٹھی کی ہے تاکہ اس کی گزربسر ہوسکے. ’لیو‘کی جانب سے دئیے گئے لفافے میں اصل رقم سے بھی 500یوان زیادہ تھے تاکہ غریب انسان موسم بہار کے میلے سے بھی لطف اندوز ہوسکے.”دنیا میں بہت اچھے لوگ بھی آباد ہیں.“چینگ نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا.

00

001

002

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top