بھارت میں بارودی سرنگ کا دھماکہ،6 پولیس اہلکار ہلاک

2

نئی دہلی(قدرت روزنامہ03فروري2017)جنوب مشرقی بھارت میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 6 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے،بھارتی حکام کو دھماکے میں ماؤ باغیوں کے ملوث ہونے کا شبہ ہے.غیرملی خبررساں ادارے کے مطابق بارودی سرنگ کا دھماکا اس وقت ہوا جب 13 پولیس اہلکاروں کو لے کر بس ریاست اڑیسہ اور آندھرا پردیش کے درمیان سرحدی ضلع کوراپٴْٹ سے گزر رہی تھی.

مقامی پولیس چیف ایس شینی نے بتایا کہ دھماکے کے بعد سیکیورٹی آپریشن جاری ہے لیکن انہوں نے اس کے علاوہ کوئی تفصیل نہیں بتائی.اڑیسہ کے وزیر اعلیٰ نوین پٹنائیک نے ٹوئیٹر کے ذریعے حملے کی مذمت کی. ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں پر حملہ بزدلانہ فعل ہے جبکہ ان کی ہمدردیاں اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ ہیں. خیال رہے کہ ہزاروں مائو باغی گزشتہ کئی دہائیوں سے علیحدہ ریاست کیلئے بھارت کیخلاف مسلح جدوجہد میں مصروف ہیں. ہندوستان میں 1960سے جاری مائو باغیوں کی بغاوت میں ب تک ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں. مائو باغی بھارت کی کم از کم 20ریاست میں موجود ہیں تاہم گھنے جنگلات والی ریاستوں چھتیس گڑھ' اڑیسہ' بہار' جھار کنڈ اور مہاراشٹر میں ان کا زیادہ اثر و رسوخ ہے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top