افریقی ممالک ایتھوپیا اور اریٹیریا کی سرحد پر ایک ایسا طاقتور آتش فشاں سرگرم ہے کہ جسے سائنسدان ”جہنم کا دروازہ“ کہتے ہیں

n9

ادیس ابابا (قدرت روزنامہ02فروري2017)یوں تو ہر آتش فشاں ہی تباہی اور خوف کا علامت ہوتا ہے لیکن افریقی ممالک ایتھوپیا اور اریٹیریا کی سرحد پر ایک ایسا طاقتور آتش فشاں سرگرم ہے کہ جسے سائنسدان ”جہنم کا دروازہ“ کہتے ہیں، اور سب سے خوفناک بات یہ ہے کہ اب اس دروازے کا کھلنے کا شور بلند ہو چکا ہے، جس پر دنیا بھر میں خوف و ہراس کی فضاءپائی جاتی ہے.

 ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ایرٹا ایل (Erta Ale) آتش فشاں کی کچھ تصاویر حال ہی میں امریکی خلائی ادارے ناسا نے جاری کی ہیں، جن میں دہکتے ہوئے لاوے کی جھیل کی سطح پر پیدا ہونے والی آتشی دراڑوں کو دیکھا جاسکتا ہے.
تحقیق کار یہ دیکھ کر سخت تشویش میں مبتلا ہیں کہ لاوا جھیل سے باہر چھلکنا شروع ہو گیا ہے کسی بھی وقت آگ کے سیلاب کی صورت اختیار کر سکتا ہے.
 ادیس ابابا یونیورسٹی کے سائنسدان دہکتے ہوئے لاوے کے باعث نمودار ہونے والی آتشی دراڑوں کا بغور مطالعہ کررہے ہیں. آتش فشاں کی سطح کی خلاءسے بنائی گئی تصاویر انتہائی بھیانک نظر آتی ہیں، جن میں لاوے کی جھیل کی سطح سے اٹھتے ہوئے شعلوں اور دھویں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے. ماہرین اس خطرناک صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top