”ازدواجی فرائض کی ادائیگی کے لیے شادی شدہ جوڑوں کا پسندیدہ ترین وقت اتوار کی صبح 9بجے ہے۔ماہرین

n2

نیویارک(قدرت روزنامہ02فروري2017) ازدواجی فرائض کی ادائیگی کے لیے بہترین وقت کے متعلق طرح طرح کے اندازے بیان کئے جاتے ہیں لیکن ماہرین نے ایک تحقیقاتی سروے میں یہ تمام اندازے غلط ثابت کر دئیے ہیں. میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سروے کے نتائج میں ماہرین نے بتایا ہے کہ ”ازدواجی فرائض کی ادائیگی کے لیے شادی شدہ جوڑوں کا پسندیدہ ترین وقت اتوار کی صبح 9بجے ہے.

اس کے برعکس ناپسندیدہ ترین وقت پیر کی رات سوا 8بجے کاہوتا ہے.“

 رپورٹ کے مطابق برطانوی ماہرین نے اس سروے میں 2ہزار شادی شدہ جوڑوں سے سوالات کیے. ہائی سٹریٹ کیمسٹ کے ماہر الیکس فوکس کا کہنا تھا کہ ”سروے میں زیادہ تر افراد نے اتوار کی صبح 9بجے کے وقت کو پسندیدہ ترین قرار دیا. اس کے علاوہ اکثر نے ویک اینڈ کے پہلے دن صبح ساڑھے 11بجے، رات ساڑھے 10بجے اور ساڑھے 11بجے کا وقت بھی پسندیدہ قرار دیا. سب سے زیادہ ناپسندیدہ ترین وقت پیر کی رات سوا 8بجے قرار دیا گیا. میرے خیال میں اتوار کے دن لوگ پرسکون ہوتے ہیں کیونکہ انہیں کام پر نہیں جانا ہوتا، اس لیے وہ اس روز قربت کو زیادہ پسند کرتے ہیں.“
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top