انڈونیشیا میں شریعہ عدالت نے جنسی تعلقات ثابت ہونے پر خاتون کو 26کوڑوں کی سزا سنا دی

جکارتہ(قدرت روزنامہ02فروري2017) انڈونیشیا میں شریعہ عدالت نے جنسی تعلقات ثابت ہونے پر خاتون کو 26کوڑوں کی سزا سنا دی .

ڈیلی میل آن لائن کے مطابق انڈونیشیا کی شریعہ عدالت نے صوبے ایشے میں جنسی تعلقات استوار کرنے پر شادی شدہ خاتون کی کمر پر سر عام 26 کورڑے مارنے کا حکم سنا دیاجس کے بعد اسے بڑے مجمعے کے سامنے سٹیج پر لایا گیا گھٹنوں کے بل بیٹھا کر 26کوڑے برسا ئے گئے .
عورت پر شادی شدہ ہونے کے باوجود غیر مرد کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے کا الزام تھا جس پر انڈونیشیا کے صوبے ایشے میں سخت قوانین کا اطلاق ہوتا ہے .     n11   اس دوران ا لزام میں ملوث شخص کو بھی سٹیج پر لایا گیا جو خاتون کو کوڑے لگتے دیکھتا رہا .انڈونیشیا کے صوبے ایشے میں شادی شدہ خواتین کے جنسی زیادتی کرنے پر سخت قوانین کے تحت سزائیں دی جاتی ہیں .
n12
اس قانون کے تحت غیر محرم مرد اور عورت کو تعلقات استوار کرنے پر کوڑے مارے جاتے ہیں جبکہ ہم جنس پرستوں سے زنا ، جوا اور شراب نوشی پر بھی کوڑوں کی سزائیں سنائی جاتی ہیں .
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top