بھارت میں سابق بوائے فرینڈ نے طالبہ کو اپنے سمیت آگ لگادی ، دونوں بری طرح جھلس گئے

نئی دہلی (قدرت روزنامہ02فروري2017) بھارتی شہر کوٹایام میں سابق بوائے فرینڈ نے چیٹ کے لئے کلاس سے باہر نہ آنے پر میڈیکل کی طالبہ کو اپنے سمیت آگ لگادی جس سے دونوں بری طرح جھلس گئے . جمعرات کو بھارتی میڈیا نے مقامی پولیس کے حوالہ سے بتایا کہ ادارش نامی میڈیکل طالب علم کی طرف سے میڈیکل کی طالبہ کو آگ لگانے کا واقعہ مہاتماگاندھی یونیورسٹی سکول آف میڈیکل ایجو کیشن میں پیش آیا جہاں ادارش نے فزیوتھراپی کی فورتھ ایئر میں پڑھنے والی طالبہ کو چیٹ کے لئے کلاس روم سے باہر آنے کے لئے کہا تاہم طالبہ نے باہر آنے سے انکار کر دیا.

کلاس ختم ہونے کے بعد ادارش نے طالبہ کا تعاقب کیا اور اسے پکڑ کر اپنے سمیت پٹرول چھڑک کر ماچس کی تیلی سے آگ لگا دی جس کے نتیجہ میں طالبہ60فیصد جبکہ ادارش75فیصد جل گئے. دونوں کو علاج کے لئے قریبی سرکاری اسپتال پہنچا دیا گیا. ..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top