امریکا کے شہر پورٹ لینڈ میں ایک خاتون نے اپنے کان کی لو میں سانپ پھنسا لیا

21

اسلام آباد (قدرت روزنامہ02فروري2017)امریکا کے شہر پورٹ لینڈ میں ایک خاتون نے اپنے  کان کی لو میں سانپ پھنسا لیا.

ایشلے گلاو نامی خاتون نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک پر بتایا کہ ان کے  بال پائتھن سانپ جس کا نام بارٹ ہے،ان کے کان کی لو میں پھنس گیا.

اس سے پہلے وہ اُسے روکتیں، وہ پھنس چکا تھا.

فیس بک پر ان کا لکھنا تھا کہ یہ سب اتنی تیزی سے ہوا کہ اس سے پہلے میں کچھ کرتی، دیر ہو چکی تھی. اب، یقین کریں یا نہ کریں، میں ایمرجنسی روم میں کان میں پھنسے بارٹ کے ساتھ بیٹھی ہوں.

ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر 32ہزار بار شیئر کی گئی اور ان سے اس معاملے سے متعلق پوچھا گیا.

تاہم، ایشلے گلاو کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ سانپ کی وجہ سے پیش آیا اور اس بات کی توثیق ان کی سہیلی نے بھی کی جو اس واقعے کی چشم دید گواہ ہیں.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top