کینیڈا کے شہر کیوبک میں مسجد پر حملے کے کینیڈین وزیراعظم ٹروڈنے حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایک ٹوئیٹ کی تھی جسے فوکس نیوز نے اپنی ویب سائٹ پر بھی شائع کیا

اوٹاوا(قدرت روزنامہ01فروري2017)کینیڈا کے شہر کیوبک میں مسجد پر حملے کے کینیڈین وزیراعظم ٹروڈنے حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایک ٹوئیٹ کی تھی جسے فوکس نیوز نے اپنی ویب سائٹ پر بھی شائع کیا تھا . اس ٹوئیٹ میں کہا گیا تھا کہ حملہ آوروں کا آبائی تعلق مراکش سے ہے جس پر کینیڈا کے وزیر اعظم کی طرف سے شکایت کی گئی تھی کہ یہ پرانی ٹوئٹ ہے اسے ختم کیا جائے،انہوں نے اس ٹوئیٹ کو شہید ہونیوالے6افراد کی توہین قراردیا ہے.

فوکس نیوز نے کینیڈا کے وزیر اعظم کی شکایت پر اپنی ویب سائٹ سے ٹوئیٹ ہٹا دی ہے،واقعے کی رات چند منٹ بعد ہی 2افراد کو گرفتار کیا گیا تھا ان میں سے ایک مراکش نژاد جبکہ دوسرا کیوبک کا ہی شہری تھا،اگلے دن پولیس نے اعلان کیا کہ مراکش سے تعلق رکھنے والا نو جوان عینی شاہد تھا جسے غلطی سے حملہ آور سمجھ لیا گیا تھا.

n5

گرفتار کیا گیا دوسرے شخص الیگزینڈر بیسونیٹ نے شہید ہونے والوں مسلمانوں کے قتل اور اقدام قتل کا اعتراف کرلیا تھا جسے جیل میں ڈال دیا گیا ہے. وزیر اعظم کی شکایت پر فوکس نیوز نے غلط رپورٹنگ پر معذرت کرتے ہوئے اس ٹوئیٹ کو ہٹا دیا جس کا کینیڈین حکومت کی طرف سے شکریہ ادا کیا تھا.

 واضح رہے اتوار کی شب نماز کے دوران کینیڈا کے شہر کیوبک میں 6مسلمان شہید ہوگئے تھے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے تھے.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top