مردوں کو خودلذتی کا شوق انتہائی مہنگا پڑسکتا ہے، ترک عالم نے خوفناک انکشاف کر دیا

asf

انقرہ (قدرت روزنامہ01فروري2017)جنسی خودلذتی کا رویہ زمانہ قدیم سے ہی بحث کا موضوع رہا ہے اور آج تک اس کے بارے میں مختلف قسم کی آراء بیان کی جا رہی ہیں . اگرچہ جدید سائنس اور طبی ماہرین اس کے بارے میں بڑی حد تک متفقہ رائے قائم کر چکے ہیں لیکن ترکی کے ایک مذہبی رہنما نے سائنس کی رائے سے بالکل مختلف رائے کا اظہار کیا ہے.

مشاہد شہاد نامی مذہبی رہنما نے ایک ٹی وی پروگرام میں سوال و جواب کی نشست کے دوران بتایا کہ خود لذتی میں مبتلا مرد جب موت کے بعد اٹھائے جائیں گے تو ان کے ہاتھ حاملہ ہوں گے.انہوں نے یہ بات ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بیان کی . سوال کرنے والے نوجوان کا کہنا تھا کہ اس کی شادی ہو چکی ہے لیکن اس کے باوجود خودلذتی کی عادت میں مبتلا ہے. مذہبی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر نوجوان غیر شادی شدہ ہوتا تو وہ اسے شادی کرنے کا مشورہ دیتے لیکن شادی شدہ ہونے کے باوجود اس عادت میں مبتلا ہونے والے کو وہ کیاکہیں. مذہبی رہنما کی رائے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے اور جہاں کچھ لوگ ان کی حمایت کر رہے ہیں وہیں اکثریت اس رائے کو جدید سائنس اور طب سے متصادم قرار دے رہے ہیں .

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top