جرمن پولیس ایک خاتون کی شکایت پر اس کے گھر میں گھس آنے والے ڈاکو کو پکڑے کے لئے پہنچی تو ایسی چیز پکڑی گئی كه شرم کے مارے نظریں چرانے لگے

n3

برلن (قدرت روزنامہ01فروري2017)جرمن پولیس ایک خاتون کی شکایت پر اس کے گھر میں گھس آنے والے ڈاکو کو پکڑے کے لئے پہنچی تو باتھ روم سے ایک ایسی چیز پکڑی گئی کہ خاتون کے ساتھ بیچارے پولیس اہلکار بھی شرم کے مارے ایک دوسرے سے نظریں چرانے لگے. ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق بریمن شہر کی پولیس کو رات گئے ایک خاتون کی کال موصول ہوئی جو خاصی گھبرائی ہوئی آواز میں کہہ رہی تھی”میرے گھر میں ڈاکو گھسنے کی کوشش کررہے ہیں.

مجھے اوپر والی منزل سے عجیب و غریب آوازیں آرہی ہیں، جیسے کوئی دیوار میں سوراخ کررہا ہو. براہ کرم جلدی میری مدد کو پہنچیں.“ خاتون کو مشکل میں گھرا ہوا سمجھ کر پولیس والے فوری طور پر اس کی مدد کو روانہ ہوئے. پولیس کی دو گاڑیاں اس کے گھر کے سامنے پہنچیں اور اہلکار انتہائی پھرتی سے دیواریں کود کر اندر گئے. انہوں نے گھر کو ہر طرف سے گھیر لیا اور کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے پوری تیار کرلی.

 کچھ دیر تک پولیس والے بے حد محتاط ہوکر ادھر اُدھر جھانکتے رہے لیکن کسی چور و ڈاکو کا کوئی نشان تک نظر نہ آیا. جب انہوں نے خاتون کو بتایا کہ گھر میں کوئی بھی موجود نہ تھا تو خاتون نے بتایا کہ اسے اب بھی بالائی منزل سے آوازیں آرہی تھیں. پولیس والوں کو بھی یہ آواز آرہی تھی لیکن اس کی کوئی وجہ دکھائی نہیں دے رہی تھی. اہلکاروں نے معاملے کی تحقیق کا فیصلہ کیا اور بالائی منزل پر جاکر آواز کا سراغ لگانے کی کوشش کی. جلد ہی انہیں اندازہ ہوگیا کہ یہ آواز خاتون کے باتھ روم سے آرہی تھی. جب اہلکار دروازہ کھول کر اندر داخل ہوئے تو بالآخر انہیں وہ چیز نظر آگئی جو آواز پیدا کررہی تھی. یہ خالی باتھ ٹب میں پڑا ایک جنسی کھلونا تھا جو بری طرح وائبریٹ کررہا تھا. ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ یوں لگ رہا تھا کہ گویا یہ جنسی کھلونا قابو سے باہر ہورہا ہو. جب خاتون کو بلا کر دکھایا گیا کہ آواز کہاں سے آرہی تھی تو وہ شرم سے پانی پانی ہوگئی اور کہنے لگی ”اوہ، یہ تو میرا کھلونا ہے.“ بریمن پولیس نے اس واقعے کے بعد اپنی ویب سائٹ پر عوام کو تنبیہ کی ہے کہ پولیس کو بلانے سے پہلے خود بھی کچھ چھان بین کر لیا کریں اور اگر واقعی کوئی خطرے کی بات ہو تو پولیس کو اطلاع کریں.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top