پاکستان نے صرف حافظ سعید کو ہی نہیں بلکہ دوسرے دہشت گردوں کو بھی پناہ دے رکھی ہے، بھارت

n8

نئی دہلی(قدرت روزنامہ01فروري2017)جماعت الدعو ةکے سربراہ حافظ سعید احمد کی نظر بندی کے حوالے سے بھارت نے کہا ہے کہ حافظ سعید کیخلاف کارروائی سے مطمئن نہیں ہیں کیونکہ اس سے قبل بھی ان کو نظر بند کیا جا چکا ہے، جب تک پاکستان صحیح معنوں میں شدت پسند عناصر کے خلاف کارروائی نہیں کرتا تب تک یہ یقین کرنا مشکل ہوگا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف واقعی سنجیدہ ہے.

یہ بات بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے بیان میں کہی، ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پہلے بھی یہ بات کہی گئی کہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قرارداد کے تحت دہشت گردوں اور تنظیموں کےخلاف کارروائی تمام رکن ممالک کی جانب سے کی جائے.

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارت کے داخلی امور کے وزیرِ مملکت کرن ریجیجو نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر مسلسل دباو ڈالا ہوا ہے.ہم دنیا کو بتاتے رہے ہیں کہ پاکستان نے صرف حافظ سعید کو ہی نہیں بلکہ دوسرے دہشت گردوں کو بھی پناہ دے رکھی ہے.

اگر پاکستان پر ہر طرف سے دبا پڑے گا تو وہ ان عناصر کے خلاف صحیح معنی میں کارروائی کرنے کے لیے مجبور ہو گا.دوسری جانب بھارت کے ایک تجزیہ کار قمر آغا نے کہا ہے کہ پاکستان اگر واقعی سنجیدہ ہے تو اسے حافظ سعید کو باضابطہ طور پر گرفتار کرنا چاہیے اور ان کے خلاف عدالت میں مقدمہ چلانا چاہی.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top