چھیالیس سالہ برطانوی شخص ایڈریان بیفرڈ اس وقت مشہور ہو گیا جب اس نے 14کروڑ 80لاکھ پاﺅنڈ(تقریباً19ارب 40کروڑ روپے) کی لاٹری جیتی

n3

لندن(قدرت روزنامہ01فروري2017) چھیالیس سالہ برطانوی شخص ایڈریان بیفرڈ اس وقت مشہور ہو گیا جب اس نے 14کروڑ 80لاکھ پاﺅنڈ(تقریباً19ارب 40کروڑ روپے) کی لاٹری جیتی. امیر ہونے کے کچھ ماہ بعد ہی اس نے اپنی بیوی اور دو بچوں کو چھوڑ دیا اور نئی محبوبہ تلاش کرکے اس کے ساتھ رہنے لگا.

اب اس نئی محبوبہ نے اسے ایسا ٹیکہ لگا دیا ہے کہ ہوش ٹھکانے آ گئے ہوں گے. میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ایڈریان نے اپنی بیوی جیلیان سے طلاق لینے کے بعد 29سالہ سام بربج نامی لڑکی سے دوستی کی جسے گھڑسواری کا بہت شوق تھااور وہ ایک اصطبل میں کام کرتی تھی. چنانچہ ایڈریان نے اس کا شوق پورا کرنے کے لیے اس کے لیے گھڑ سواری کا ایک اکھاڑہ اور ایک اصطبل بنوایا اور 3لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 3کروڑ 93لاکھ روپے)کے 30اعلیٰ نسل کے مہنگے ترین گھوڑے خرید کر دیئے اور ان کی دیکھ بھال کے لیے ملازمین بھی رکھے.

 رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں ایڈریان سکاٹ لینڈ میں اپنے بچوں سے ملنے گیا ہوا تھا. جب وہ ایک ہفتے بعد واپس آیا تو یہ دیکھ کر اسے شدید دھچکا لگا کہ سام غائب تھی اور وہ قیمتی گھوڑے، 1لاکھ پاﺅنڈ(تقریباً 1کروڑ 31لاکھ روپے) مالیت کا ہارس باکس اور ایڈریان کی طرف سے تحفے میں ملنے والی 60ہزار پاﺅنڈ(تقریباً78لاکھ روپے)کی لگژری کار بھی ساتھ ہی لے گئی تھی. اب ایڈریان میڈیا سے منہ چھپاتا پھر رہا ہے اور اس کے ایک دوست کا کہنا ہے کہ میڈیا بے وجہ اسے تنگ کر رہا ہے.دوست نے بتایا کہ ”ایڈریان نے سام کے لیے 15لاکھ پاﺅنڈ(تقریباً 19کروڑ 65لاکھ روپے) کی لاگت سے اصطبل اور اکھاڑہ تعمیر کروایا تھا اور 30گھوڑے خریدے تھے، حالانکہ وہ خود گھڑسواری کے متعلق کچھ نہیں جانتا تھا. سام دسمبر میں بھی اسے چھوڑ کر چلی گئی تھی تاہم دو ہفتے بعد وہ خود ہی واپس آ گئی.تاحال معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ قیمتی گھوڑے اور گاڑی وغیرہ لے کر کہاں غائب ہو گئی ہے.“
n4
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top