کچھ شیطان صفت ایسے بھی ہوتے ہیں کہ چھپ چھپا کر ناجائز تعلقات استوار کرنے سے کبھی باز نہیں آتے

n2

لندن (قدرت روزنامہ01فروري2017)عمر بھر ساتھ نبھانے کا وعدہ کرنے کے باوجود کچھ شیطان صفت ایسے بھی ہوتے ہیں کہ چھپ چھپا کر ناجائز تعلقات استوار کرنے سے کبھی باز نہیں آتے، اور اس بے حیائی پر شرمندہ ہونے کی بجائے فخریہ اس کا تذکرہ بھی کرتے ہیں. برطانیہ میں ا یک ریل گاڑی میں سفر کرنے والے کچھ ایسے ہی مردوں کی باتیں قریب بیٹھی ایک لڑکی کے کانوں میں پڑیں تو اس نے ایک ایسا کام کر ڈالا کہ یہ بے شرم مرد عمر بھر کے لئے کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہ رہے.

 ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق اس لڑکی نے چپکے سے ان کی ایک تصویر بنائی اور فیس بک پر پوسٹ کردی، جس کے ساتھ لکھا ”اگر ان لوگوں میں سے کوئی آپ کا شریک سفر ہے تو میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ پچھلے دو گھنٹوں سے میں ٹرین میں ان کے ساتھ سفر کررہی ہوں اور یہ مسلسل اپنے ناجائز معاشقوں کے بارے میں باتیں کررہے ہیں. یہ ناصرف اس بات پر فخر کر رہے ہیں کہ اپنی بیویوں کو دھوکہ دے کر ناجائز محبوباﺅں کے ساتھ گلچھر اڑا رہے ہیں بلکہ اس بات پر بھی قہقہے لگارہے ہیں کہ ’احمق‘ بیویوں کو کچھ پتا نہیں.“
 اس لڑکی کی پوسٹ فیس بک پر سامنے آتے ہی بے شمار لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی. اسے دھڑا دھڑ شیئر کیا جانے لگا تاکہ تصویر میں نظر آنے والے بدکردار مردوں کو بے نقاب کیا جاسکے اور ان کی بدقسمت بیویوں کو بھی ان کی حقیقت معلوم ہوجائے. اس پوسٹ کو چند دن کے دوران اڑھائی لاکھ سے زائد مرتبہ شیئر کیا جا چکا ہے، اور یقینا تصویر میں دکھائی دینے والے دھوکہ بازوں کی بیویوں نے بھی اسے دیکھ لیا ہو گا.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top