افغان حکومت مخالف مسلح گروپوں پر قابو پانے میں ناکام، گزشتہ سال افغان اہلکار وں کی ہلاکتوں میں اضافہ،امریکی رپورٹ

pic12

کابل(قدرت روزنامہ01فروري2017) افغان حکومت مخالف مسلح گروپوں پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی جبکہ گزشتہ سال 2016 کے دوران افغانستان میں ہلاک ہونے والے فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ افغان حکومت کا اپنے ہی ملک پر کنٹرول کمزور پڑگیا ہے.غیر ملکی میڈیاکے مطابق افغانستان میں امن و امان کی صورتِ حال پر نظر رکھنے والے خصوصی امریکی ادارے سگار کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2016 کے دوران افغانستان میں ہلاک ہونے والے فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ افغان حکومت کا اپنے ہی ملک پر کنٹرول کمزور پڑگیا ہے.

امریکی سرکاری ادارے اسپیشل انسپکٹر جنرل فار افغانستان ری کنسٹرکشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یکم جنوری 2016 سے 12 نومبر 2016 کے دوران صرف 300 دنوں میں 6785 افغان فوجی اور پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 11777 زخمی ہوئے. 2015 میں ان ہلاکتوں کی تعداد 5000 کے لگ بھگ تھی جو صرف ایک سال میں 35 فیصد بڑھ گئی...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top