کارروائی ہوگی تو پاکستان کی سنجیدگی کا پتا چلے گا،بھارت کی گیدڑ بھبکی

pic10

نئی دہلی(قدرت روزنامہ01فروري2017)بھارت کی وزارت خارجہ نے ہرزہ سرائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ جب تک پاکستان صحیح معنوں میں شدت پسند عناصر کے خلاف کارروائی نہیں کرتا تب تک یہ یقین کرنا مشکل ہوگا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف واقعی سنجیدہ ہے. پاکستان نے صرف حافظ سعید کو ہی نہیں بلکہ دوسرے دہشت گردوں کو بھی پناہ دے رکھی ہے.

اگر پاکستان پر ہر طرف سے دباؤ پڑے گا تو وہ ان عناصر کے خلاف صحیح معنی میں کارروائی کرنے کے لیے مجبور ہو گا.غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان نے حافظ سعید کو پہلے بھی اسی طرح نظر بند کیا تھا. ممبئی حملے کے اصل ملزم اور پاکستان کی سرزمین سے انڈیا میں دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے والی تنظیموں کے خلاف صحیح معنی میں سخت کارروائی سے یہ ثابت ہوگا کہ پاکستان دہشٹ گردی پر قابو پانے میں واقعی سنجیدہ ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top