ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سفری پابندی ، ایرا ن نے امریکی ڈالر کا استعمال ترک کرنے کا فیصلہ کر لیا

31

تہران (قدرت روزنامہ01فروري2017)نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم اکثریت کے حامل سات ممالک پرامریکہ میں میں داخلے پر پابندی عائد کی ہے. اسی پابندی کے پیش نظر ایران نے امریکی ڈالرز کا استعمال ترک کرنے کا فیصلہ کیا ہے .

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی جانب سے جن سات ممالک پر سفری پابندی عائد کی گئی ہے ان میں ایران بھی شامل ہے جس کے بعد اپنی مالیاتی رپورٹنگ میں ایران نے امریکی ڈالرز کا ااستعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے.مقامی نیوز ایجنسی پریس ٹی وی کے مطابق ایران کے مرکزی بنک نے اپنی تمام تر فارن ایکسچینج اور کرنسی ایکسچینجرپورٹس میں امریکی ڈالر کی جگہ کسی اور غیر ملکی کرنسی کو لانے پر غور شروع کردیا ہے' گورنر ولی اللہ سیف کا کہنا ہے کہ 21 مارچ 2017 سے شروع ہونے والے مالی سال میں اس تبدیلی کو لاگو کیا جائے گا . یہ تبدیلی ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران' عراق' شام' لیبیا' صومالیہ' سوڈان اور یمن پر عارضی سفری پابندی عائد کرنے کے بعد غور میں لائی گئی ہے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top