بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں برفانی تودے تلے دب کر ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد25 ہوگئی

سری نگر(قدرت روزنامہ01فروري2017) بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں برفانی تودے تلے دب کر ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد25 ہوگئی جن میں 20 بھارتی فوجی اہلکار بھی شامل ہیں.فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول کے قریب برفانی تودے تلے دبنے والے 5 فوجیوں کو دن بھر کی محنت کے بعد زندہ نکال لیا گیا تھاتاہم وہ شدید زخمی تھے.

بیان میں مزید بتایا گیا کہ یہ فوجی لائن آف کنٹرول پر اپنی چوکی کی جانب جارہے تھے جب ان پر برف کا تودہ گر گیا تاہم زندہ نکالے جانے کے باوجود خراب موسم کی وجہ سے انہیں فوری طور پر 140 کلو میٹر دور سری نگر میں واقع ہسپتال تک نہیں پہنچایا جاسکا جس کی وجہ سے وہ ہلاک ہوگئے.یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی لائن ا?ف کنٹرول کے مختلف علاقوں میں بھارتی فورسز کے دو کیمپس اور ایک پٹرولنگ یونٹ پر برفانی تودے گرگئے تھے اور اس کے نتیجے میں 15 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے.ہلاک ہونے والے فوجیوں کی لاشیں نکالنے میں دو دن لگے تھے جبکہ تودہ گرنے کے ایک اور واقعے میں 5 عام شہری بھی ہلاک ہوگئے تھے جن میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد بھی شامل تھے.واضح رہے کہ کشمیر میں ان دنوں شدید سردی کی لہر جاری ہے اور درجہ حرارت منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے.کشمیر میں موسم سرما کے دوران برفباری کا سلسلہ جاری رہتا ہے جس کی وجہ سے برفانی تودوں کے گرنے کے واقعات بھی پیش ا?تے رہے ہیں.ا?زاد کشمیر میں 2012 میں برفانی تودہ گرنے سے 140 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ ہلاک شدگان میں پاکستانی فوجی بھی شامل تھے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top