تعمیراتی کام کے دوران ایک مزدورچار پانچ اینٹیں اکھاڑتا ہے تو نیچے ایک بڑے سائز کا سانپ نظرآجاتا ہے

9

لندن(قدرت روزنامہ01فروري2017) تعمیراتی کام کے دوران ایک مزدور نے پرانی عمارت کی اینٹیں اکھاڑنی شروع کی تو نیچے سے ایسی چیز نکل آئی کہ آپ دیکھ کر خوفزدہ ہو جائیں گے. برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ویب سائٹ ’لائیو لیک‘ پر پوسٹ کی گئی اس واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مزدور چار پانچ اینٹیں اکھاڑتا ہے تو نیچے ایک بڑے سائز کا سانپ نظرآجاتا ہے تاہم مزدور ایک چھڑی ہاتھ میں پکڑ لیتا ہے اور خوفزدہ ہوئے بغیر مزید اینٹیں اکھاڑتا جاتا ہے.

تین اینٹیں مزید اکھاڑے پر معلوم ہوتا ہے وہاں ایک نہیں بلکہ اسی سائز کے کئی سانپ موجود تھے.

 رپورٹ کے مطابق اینٹوں کے نیچے موجود جگہ میں 6سے 7بڑے سانپ موجود تھے جن کا سائز 5سے 6فٹ تک تھا. اینٹیں ہٹائے جانے پر سانپ ادھر ادھر دوڑنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن مزدور انہیں دم کی طرف سے پکڑ کر کسی تھیلے وغیرہ میں ڈالنا شروع کر دیتا ہے. اس آدمی کی سانپ پکڑنے میں مہارت سے لگتا ہے جیسے وہ کوئی سانپوں کا پیشہ ور شکاری ہو. لائیو لیک پر اب تک اس ویڈیو کو ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں اور سینکڑوں لوگ کمنٹس میں اپنی وحشت کا اظہار کر رہے ہیں. ایک صارف نے لکھا ہے کہ یہ ویڈیو دیکھ کر میرے دل کی دھڑکن ہی تیز ہو گئی. ایسا خوفناک منظر میں نے کبھی نہیں دیکھا تھا.
 00
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top