کینیڈا کی کیوبیک مسجد حملہ، حملہ آور پر قتل کے الزامات عائد

کیوبیک(قدرت روزنامہ01فروري2017)کینیڈا کی پولیس نے فرانسیسی کینیڈین طالب علم کو کیوبیک شہر کی مسجد پر حملہ کرنے اور شہریوں کو قتل کرنے کے الزامات عائد کردیئے،الیگزینڈر بیسونیت نامی 27 سالہ نوجوان جو کہ ایک یونیورسٹی طالب علم ہیں پر نمازیوں کو شہید کرنے کا الزام عائد کیا گیاہے اور اب انھیں عدالت میں پیش کیا جائے گا.میڈیارپورٹس کے مطابق ہسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ پانچ افراد اس وقت بھی زخمی حالت میں زیرِ علاج ہیں جبکہ 12 دیگر کو معمولی نوعیت کے زخم آئے تھے جنہیں طبی امداد دیئے جانے کے بعد گھر بھجوادیا گیا ہے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top