شاہد آفریدی نے سلمان بٹ کو قومی ٹیم میں شامل کرنے کی مخالفت کردی

لاہور (قدرت روزنامہ17فروری2017)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے2010ء کے سپاٹ فکسنگ کیس کے مرکزی کردار سلمان بٹ کو قومی ٹیم میں شامل کرنے کی مخالفت کر دی. اپنے ایک بیان میں36سالہ آفریدی کا کہنا تھا کہ جو لوگ سلمان بٹ کو قومی ٹیم میں واپس لانے کی کوششیں کر رہے ہیں انہیں ہوش سے کام لینا چاہئے.

کرکٹ بورڈ کو کوئی ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہئے کیونکہ اس سے نوجوان کرکٹرز کے لئے کوئی اچھی مثال قائم نہیں ہوگی. یاد رہے کہ سلمان بٹ سپاٹ فکسنگ کیس میں5سال سزا پوری کرنے کے بعد گزشتہ سال قومی ڈومیسٹک سرکٹ میں واپس آئے ہیں اور چیئرمین پی سی بی نے بھی سلمان بٹ کو قومی ٹیم میں واپسی کے لئے گرین سگنل دیدیا ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top