کرکٹرناصرجمشید اوربرطانوی شہری اور مبینہ بکی یوسف انورکے تعلقات کامعاملے پراہم پیش رفت ہوئی

کراچی(قدرت روزنامہ16فروری2017) کرکٹرناصرجمشید اوربرطانوی شہری اور مبینہ بکی یوسف انورکے تعلقات کامعاملے پراہم پیش رفت ہوئی ہے.

تفصیلات کےمطابق دونوں 4 سال سےدوست ہیں.

دوسال قبل بی پی ایل میں بھی ناصر اور یوسف ایک ساتھ رہےتھے.ناصرجمشید نے ہی کئی کھلاڑیوں کو یوسف انور سے ملوایا تھا. یوسف انوراورناصرجمشید لندن میں ایک ساتھ ہی گھومتے رہے ہیں.آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے ناصر جمشید اور یوسف انور کی دوستی سے متعلق تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیاہے.واضح رہے کہ ناصر جمشید کے کہنے پر شرجیل خان اور خالد لطیف نے دبئی میں بکی یوسف سے ملاقات کی تھی. اس ملاقات میں دونوں کو پی ایس ایل میں اسپاٹ فکسنگ کی پیش کش ہوئی جس کو انھوں نے مبینہ طورپر قبول کرلیا تھا.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top