پی سی بی نے مشکوک کھلاڑیوں کے خلاف ایکشن لےلیا

axx

لاہور(قدرت روزنامہ13فروری2017)پی سی بی کے چئیرمین شہر یار خان نے اعلان کیاہےکہ بکیز سے مبینہ رابطوں پر شرجیل خان اورخالدلطیف کوشوکازنوٹس بھیج دیاہے.

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریارخان نےکہاکہ بورڈکرپشن کےخاتمےکےلیےکام کررہا ہے.

شہریارخان نے کہاکہ کرکٹرز کےشرمناک اقدام پربہت مایوسی ہوئی.پی ایس ایل کوداغدارکرناناقابل قبول ہے.

شہریارخان نے مزیدکہاکہ پی ایس ایل کرپشن پرپی سی بی کارروائی کرےگا. انھوں نے واضح کیاکہ شاہ زیب حسن اورذوالفقاربابرکیخلاف کوئی ایکشن نہیں لیاجارہا.محمدعرفان کےخلاف تحقیقات جاری ہیں.

شہریارخان نے کہاکہ 5کھلاڑی پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کےریڈارمیں ہیں. انھوں نے پرزورالفاظ میں کہاکہ پی سی بی فکسرزسےکوئی رعایت نہیں کرےگا.فکسنگ پیشکش رپورٹ نہ کرناسنگین جرم ہے.

چئیرمین پی سی بی کاکہناتھاکہ پی ایس ایل پاکستان کرکٹ کی عزت کامعاملہ ہے.قیوم رپورٹ کےسزایافتہ کسی کرکٹرنےفکسنگ میں کردارادانہیں کیا.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top